Brailvi Books

راہِ سنت کامسافر
2 - 32
 افسوس! میرے شب وروز غفلت کی گھاٹیوں میں ضائع ہورہے تھے۔ جدید بے ہودہ فیشن کرنا اور عجیب و غریب تراش خراش کے بال بنوانا میری عادت کا حصہ بن چکاتھا۔ داڑھی شریف سجانے کا کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔ الغرض! میں سنّتوں سے کوسوں دور اور دشمنانِ اسلام کے طریقے اپنانے میں مشغول اپنی زندگی کے انمول لمحات برباد کررہا تھا۔ خوش قسمتی سے ایک دن میری ملاقات دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی سے ہوگئی انہوں نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی۔ چنانچہ میں ان کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں چلا گیا، وہاں مبلغ دعوتِ اسلامی نے بیان کے دوران بتایاکہ کوٹ مومن میں مدنی قافلہ اجتماع ہورہا ہے جس کے اختتام پر ہاتھوں ہاتھ عاشقانِ رسول کے تین دن اور تیس دن کے مدنی قافلے سنّتوں کی دھومیں مچانے کے لیے راہ ِخدا میں سفر کریں گے۔ اجتماع کے اختتام پر ڈویژن مشاورت کے نگران نے مجھ پر شفقت فرمائی اور 3دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی ،یوں میں ان کی دعوت پر ہاتھوں ہاتھ راہ خدا کا مسافر بننے کے لیے رضامند ہوگیا، اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل وکرم سے جلد ہی مدنی قافلے میں سفر کی ترکیب بن گی، دوران مدنی قافلہ اسلامی بھائیوں نے 63 روزہ تربیتی کورس میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی، اس کے فوائد کے بارے